میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) کے قیام سے میڈیا ادارے مضبوط ہوں گے خواتین کی شمولیت مثبت پیش رفت ہے

تحریر: ایس پیرزادہ

دی پروفیشنل جرنلسٹ گروپ اور انجمن صحافیان دستور گروپ کی جانب سے میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) کے نومنتخب عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب سینئر صحافی و پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی نائب صدر ملک شکیل الرحمن حر کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔
تقریب میں میڈیا اونرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران و ممبران، مرکزی چیئرمین منیر شاہین، مرکزی سینئر نائب صدر صفدر بخاری، مرکزی سرپرستِ اعلیٰ عمر فاروق، چیئرمین ماس کور کمیٹی ملک امجد سعید تھہیم، مرکزی جنرل سیکرٹری اظہر حسین بخاری، ڈاکٹر حنیف چوہان، خلیل بھٹی، مرکزی سیکرٹری فنانس شہگی پیرزادہ، مرکزی نائب صدر جمشید اقبال ستاری، مرکزی نائب صدر جلیل آصف، صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس احتشام مرزا، عدنان فاروق قریشی، صدر جنوبی پنجاب مقبول حسین تبسم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک رضوان اعوان، سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب طوبیٰ متین شیخ، دلدار بلوچ، سرپرستِ اعلیٰ جنوبی پنجاب اشرف ضیاء، یسین لک، بلال غوری، ملک اظہار، ذیشان گیلانی، زرناش احمد ضیغم، عاطف اعوان، ریاض کھوکھر محمد اعجاز، ارشد ملک میر احمد کامران مگسی شیراز اویسی، بدرالدین قریشی، تاج الدین قریشی، طارق انصاری عدنان شیخ ایڈووکیٹ عمر شہزاد، محمد عرفان رانا و دیگر نے شرکت کی
تقریب کے میزبان دی پروفیشنل جرنلسٹ گروپ اور انجمن صحافیان دستور گروپ کے رہنماؤں ملک عبدالرحمن حر ڈاکٹر امجد بخاری، اشفاق احمد، ملک شکیل الرحمن حر شہادت حسین، مظہر خان طارق انصاری، شمائل عباس شاہ، ملک رفیق الرحمن حر و دیگر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پریس کلب ملتان و صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ اشفاق احمد نے کہا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے قیام سے میڈیا ادارے مضبوط ہوں گے
معروف صحافی رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ملتان یونین آف جرنلسٹس مظہر خان نے کہا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی کے قیام سے پسماندہ علاقوں کے میڈیا اداروں کے حقوق کا بھرپور تحفظ ممکن ہو گا ہم اس جدوجہد میں ماس کے ساتھ کھڑے ہیں
تقریب کے میزبان سینئر صحافی رہنما و مرکزی نائب صدر پاکستان یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ ملک شکیل الرحمن حر نے کہا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی چھوٹے اور کم وسائل والے میڈیا اداروں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے، ماس کے ممبر اداروں کو پریس کلب میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا اور ان اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کو پریس کلب اور انجمن صحافیان پاکستان کی ممبرشپ دی جائے گی
مرکزی چیئرمین میڈیا اونرز سوسائٹی منیر شاہین نے کہا کہ ماس کا مقصد کم وسائل والے میڈیا اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ان شاء اللہ 2026ء کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا
مرکزی سرپرستِ اعلیٰ میڈیا اونرز سوسائٹی عمر فاروق نے کہا کہ ماس اپنے ممبر اداروں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتی سطح پر رابطے میں ہے اور جلد خوشخبری سنائی جائے گی
چیئرمین ماس کور کمیٹی ملک امجد سعید تھہیم نے کہا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کی واحد بین الاقوامی تنظیم ہے جس نے مختصر عرصے میں سینکڑوں میڈیا اداروں کا اعتماد حاصل کیا ماس مثبت صحافت کے فروغ، امن کے قیام دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی
تقریب میں خواتین کی شمولیت اور انہیں آگے لانے کے اقدام کو بھی سراہا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا اونرز سوسائٹی میں خواتین کا فعال کردار ایک مثبت اور دیرپا تبدیلی کی بنیاد بنے گا
(ورلڈ وائس نیوز کی طرف سے شہگی پیرزادہ) نے کہا کہ میرا سلوگن “سچ کی جیت” ہے ظلم اور ظالم طاقتور تب بنتے ہیں جب خاموشی اختیار کی جاتی ہے دوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہر پہلو پر اسٹینڈ لینا اور جہاں کہیں بھی ظلم، زیادتی اور ناانصافی ہو وہاں اپنی آواز پہنچانا ہی اصل انسانیت ہے ہم خواتین مل کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں گی
تقریب کے اختتام پر میڈیا اونرز سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران و ممبران نے دی پروفیشنل جرنلسٹ گروپ اور انجمن صحافیان دستور گروپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اعزاز میں یہ پروقار تقریب منعقد کی