ملتان: آل پاکستان فیڈریشن اف یونائٹڈ ٹریڈ یونینز (رجسٹرڈ) کے ڈویژنل صدر شیخ محمد اسماعیل, وائس چیئرمین ڈویژنل حاجی محمد قاسم, سینیئر نائب صدر ملتان ڈیژن محمد طفیل قریشی ہاشمی, ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان وسیم اعجاز نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ہٹ دھرمی وعدہ خلافیوں اور وعدہ خلافیوں اور ورکروں کیمعاشی قتل کے خلاف 9 فروری بروز سوموار احتجاجی مظاہرہ اور کام چھوڑ ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ویسٹ مینجمنٹ ورکروں کو 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی پور زور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے ورکروں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں گھروں کے میٹر کٹ گئے ہیں اور بچوں کو سکولوں سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کی امد امد ہے ابھی تک ورکروں کے راشن کارڈ اور میڈیکل کارڈ نہیں بنائے گئے اور ٹھیکیداروں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب کا بونس بھی ابھی تک کنٹریکٹ ملازمین کو نہیں دیا گیا جبکہ مستقل ملازمین کو 13ویں تنخواہ کی مد میں مل چکا ہے،انہوں نے مزید الزام لگایا کہ گورنمنٹ کی تنخواہ 40 ہزار روپے ہے جبکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے 18 سے 25 ہزار روپے کٹوتی کر کیدی جا رہی ہے، یہی صورتحال بڑی بڑی فیکٹریوں کا ہے،وہاں بھی ورکرز کو 40 ہزار روپے نہیں دیے جا رہے ہیں،اگر اندر انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز ،کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا کہ تین ماہ کی تنخواہیں اور ستھرا پنجاب کا 13واں بونس بھی فوری جاری کیا جائے،نہیں تو احتجاجی تحریک ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں پھیلا دیں گے اور حالات کی خرابی کی ساری ذمہ داری ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ٹھیکیداروں پر عائد ہوگی اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔