ملتان ۔ایم این ایس یو ای ٹی کی جانب سے جلال پور کے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا انعقاد
ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان کی جانب سے جلال پور کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیف مہم کے تحت یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بستر، کھانا، رہائش، ٹینٹ، کپڑے، جانماز اور دیگر ضروری اشیائے ضرورت جلال پور بھجوائی گئیں۔فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذد اور رجسٹرارڈاکٹرعاصم عمر نے کیا۔ بعد ازاں رجسٹرارڈاکٹر عاصم عمر اور فیکلٹی ممبر فاطمہ میم فاطمہ نے جلال پور جا کر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اپنے ہاتھوں سےسامان تقسیم کیا اور متاثرہ خاندانوں کی عملی طور پر مدد کے حوالے سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں سے ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے۔ ایم این ایس یو ای ٹی نہ صرف تعلیمی ادارہ ہے بلکہ مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ یونیورسٹی آئندہ بھی فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اس ریلیف سرگرمی میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران، اسٹاف اور طلبہ نے بھی بھرپور تعاون کیا اور سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2956
Total Hits : 710955
Who's Online : 4



















