سانحہ ترلائی: عبادت گزاروں پر دہشت گرد حملہ انسانیت سوز جرم ہے: ملک لعل محمد جوئیہ
ملتان: امام بارگاہ، ترلائی، اسلام آباد میں ہونے والادہشتگردانہ دھماکہ، جس کے نتیجے میں بے گناہ معصوم افراد شہید ہوئے، انتہائی بربریت اور انسانیت سوز فعل ہے۔ عبادت گزاروں پر ہونے والے اس بزدلانہ دہشت گردحملے کے کی سخت اور شدیدالفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ملک لعل محمدجوئیہ، ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین سٹینڈنگ کمیشن برائے سیاحت پنجاب نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں پر خود کش حملےاور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا انسانیت، امن اور ہماری قومی اقدار کے خلاف ناقابلِ معافی جرم ہے۔ میں شہداء کے لواحقین سے دلی اظہارہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے جوہمارے عزم اور حوصلوں کو کمزورنہیں کر سکتے۔ ماضی میں افواج پاکستان نے ملک سے خودکش حملوں اوردہشت گردوں کے خاتمے کےلئے اہم کردار ادا کیاہے اورگرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ ہم انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف ہر صورت متحد ہیں اورقوم پولیس، سیکورٹی فورسز اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2938
Total Hits : 710938
Who's Online : 4



















