میپکو کا نام روشن، شاہین اکرم نے قومی سطح پر اعزاز حاصل کر لیا
bbc news urdu نے Saturday، 7 February 2026 کو شائع کیا.
ملتان: ریجنل کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹر میپکو ملتان کی انچارج شاہین اکرم نے واپڈا سٹاف کالج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایس ڈی او سے ایکسین (17 سے 18 گریڈ) پروموشن ٹریننگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے میپکو کا نام روشن کر دیا۔این جی سی (NGC) کے اسپیشل ٹریننگ گروپ میں وہ واحد ڈسٹری بیوشن ایس ڈی او ہیں جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی اور میپکو کے لیے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل شاہین اکرم نے پروموشن امتحان میں ملک بھر میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر میپکو انتظامیہ، افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی ادارے کا نام روشن کرتی رہیں گی۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2921
Total Hits : 710920
Who's Online : 4



















