ملتان : انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کا ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر چوہدری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ اور چیئرمین چوہدری محمد کاشف نے کہا کہ پیرا فورس کے خلاف 18 فروری بروز اتوار دی گئی ہڑتال کی کال واپس لینے کا متفقہ اعلان کیا گیا،صدر چوہدری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ اور چیئرمین چوہدری محمد کاشف نے کہا کہ انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کے پیش نظر ہڑتال کی کال واپس لی جا رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ 18 فروری کو گلشن مارکیٹ مکمل طور پر کھلی رہے گی اور کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا،تاجر رہنماؤں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز پاکستان کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، صدر ملتان ظفر صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن، چیئرمین احتشام الحق، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جعفر شاہ، سٹی صدر خالد قریشی سمیت دیگر مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور عہدیداران کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلشن مارکیٹ کے تاجروں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ صدر چوہدری محمد الیاس اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم کمبوہ نے گلشن مارکیٹ کے تمام تاجروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں نے مشکل گھڑی میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مثالی کردار ادا کیا۔تاجر رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلشن مارکیٹ کے تاجر پرامن ہیں، ان کا کسی بھی شرپسند عنصر سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ہمیشہ بلا خوف و خطر تاجر برادری کے حقوق اور کاز کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پریس کانفرنس میں سینیئر نائب صدر چوہدری شکیل، جوائنٹ سیکرٹری شہزادہ فہد بھٹی، رانا عبدالغفار، حافظ عاقب، نعیم زاہد قریشی، حسن شاہ، محمد شفیق، زہیب چوہان، محمد ارشاد کمبوہ، فضل بھٹی، کمر باز کھوکر، عمران کمبوہ، ظہیر بھٹی، زین بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔