ملتان میں سانحہ ترلائی کے خلاف احتجاجی ریلی،،سانحہ ترلائی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا : مقررین
ملتان : شیعہ علماء کونسل ملتان اور شیعان حیدر کرار کے زیر اہتمام اسلام آباد کے سانحہ ترلائی کے سلسلے میں پریس کلب سے شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید علی سجاد نقوی،مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے صدر مہر شاہد عباس چاون،سید محمد رضا شاہ،بشارت عباس قریشی، انیس نقوی،حاجی طاہر بلوچ نمبردار،شاہد صدیقی مجاہد حسین صدیقی،وسیم عباس،الطاف نقوی،نفیس نقوی،قمر نقوی نے کی جبکہ ریلی میں محمد ایوب مغل،خواجہ عاصم ریاض،مولانا خالد فاروقی،ڈاکٹر اکمل مدنی،،سلیم عباس صدیقی سلطان محمود ملک،حافظ محمد ظفر قریشی،مولانا عطا اللہ، مجاہد گردیزی، مجاہد حسین،جاوید حسین پپو،اقبال جاوید ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے ہے ہماری درسگاہ کربلا کربلا،حق کا سیدھا راستہ کربلا کربلا،تم کس کس کو مرواؤ کہ یہ ساری قوم حسینی ہے کے نعرے لگائے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر شدید دہشت گردانہ حملے نے ملکی امن کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ قومی ادارے بھی گہرے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ جمعہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں امام بارگاہ پر خودکش حملے میں سینکڑوں افراد شہید اور بہت سارے زخمی ہوئے، حملہ نمازیوں پر نمازِ جمعہ کے وقت کیا گیا تھا، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا اس نوعیت کے حملے صرف بے گناہوں کی جانیں لینے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے امن، معاشی استحکام اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہوتے ہیں جس کے اثرات پوری پاکستانی قوم محسوس کرتی ہے۔امن اور سلامتی کے اعلیٰ حکام نے اس حملے کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں بدامنی پھیلانے کے منظم منصوبے پر کام کر رہے ہیں دہشت گرد گروہ بیرونی اشاروں اور غیر ملکی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے زیرِ اثر پاکستانی معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے ہر پاکستانی فکرمند ہے انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم، وزیرِداخلہ اور دفاعی حکام نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں پاکستان میں بدامنی کے واقعات کی وجہ سے علاقائی تنا? میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ سرحد پار سے تربیت اور معاونت حاصل کر کے پاکستان میں حملے کرتے ہیں، جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔مقررین نے کہا کہ بار بار دہشت گردانہ حملے عام شہریوں کی روزمرہ زندگی کو اجیرن بنا رہے ہیں،ملک میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں تیز رفتاری لانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک حملہ نہیں بلکہ امن و امان کو نقصان پہنچانے اور پاکستانی معاشرے کو خوفزدہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ دہشت گرد عناصر کی سازشیں نہ صرف ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ عوامی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2921
Total Hits : 710920
Who's Online : 3



















