این اے 148 میں عوامی مینڈیٹ چوری ہوا، ایک دن حق اور سچ جیتے گا: بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے
bbc news urdu نے Friday، 6 February 2026 کو شائع کیا.
ملتان: ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اپنے حلقہ این اے 148کی مختلف یونین کونسلز کاوزٹ کرتے ہوئے اہلیان حلقہ سے ملاقاتیں کی۔اس موقع پر بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ عوام کابھروسہ آج بھی پاکستان کے آئین و قانون اور امیدیں آزاد عدلیہ سے وابستہ ہیں دوسال کا عرصہ گزرنے کو ہے عوام آج بھی 8فروری کے جنرل الیکشن میں چوری ہونے والے مینڈیٹ پر عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں انہیں آزاد خودمختیار عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے کہ جو مینڈیٹ عوام نے تحریک انصاف کو جنرل الیکشن میں دیا ایک د ن حق اور سچ پر مبنی فیصلہ پوی دنیا کے سامنے ضرور آئے گا۔جس طرح این اے 148میں تحریک انصاف کے عوام مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ تاریخ کی بدترین مسائل ہے۔انشاء اللہ وقت ضرور بدلے گا عوامی مینڈیٹ غالب آئے گا۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2926
Total Hits : 710925
Who's Online : 4



















