سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ وکلا کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں : ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ
ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ وکلا کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انکو مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ نے ہمیشہ وکلاء برادری کے لئے کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون وکیل کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی بطور صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر سیدہ بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ نے کہا جس طرح وکلاء برادری نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھاری اکثریت سی فتح حاصل کی۔ میں بھی ہمیشہ انکے حقوق کے لئے بھرپور اقدامات کروں گی۔ جوئنیر اور سئنیر وکلاء کو ساتھ لے کر چلوں گی۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں تاریخی کام کروں گی جو آج سے پہلے کسی صدر نے نہیں کیے ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری اور ڈسپنسری کو اپ گریٹ کروں گی اور نئے وکلا کو سیکھنے کے مواقع فراہم کروں گی۔ اس موقع پر نائب صدر چوہدری نعیم آرائیں ایڈووکیٹ بھی ہمراہ ہیں۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2942
Total Hits : 710941
Who's Online : 4



















