پیرا فورس کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف گلشن مارکیٹ نیو ملتان میں 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان: صدر چودھری محمد
ملتان : پیرا فورس کے مبینہ ناروا رویے، تاجروں کی تذلیل اور دکانوں سے سامان اٹھائے جانے کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان نے اتوار 8 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، تاجروں نے واضح کیا ہے کہ اگر انہیں پیرا فورس کے مظالم سے تحفظ نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ ملتان سے بڑھا کر پورے جنوبی پنجاب تک پھیلا دیا جائے گا، یہ اعلان انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جو صدر چودھری محمد الیاس، جنرل سیکرٹری چودھری سلیم کمبوہ اور چیئرمین چودھری محمد کاشف کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں نے کہا کہ پیرا فورس کے اہلکاروں نے تاجروں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے، آئے روز دکانوں کے اندر داخل ہو کر سامان اٹھایا جاتا ہے، ہر افسر کے الگ الگ ایس او پیز ہیں اور ضبط کیا گیا سامان واپس لینے کے لئے تاجر دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی،تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تاجروں کی تذلیل معمول بن چکی ہے اور اس رویے نے کاروباری طبقے کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کو گلشن مارکیٹ مکمل طور پر بند رہے گی اور تمام تاجر سراپا احتجاج ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری پیرا فورس کے افسران اور اہلکاروں پر عائد ہوگی،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تاجروں کو پرامن شہری سمجھا جائے، ہم کسی تصادم کے خواہاں نہیں بلکہ عزت کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں، رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل کی کہ وہ فوری نوٹس لیں، پیرا فورس کے مبینہ مظالم بند کرائیں اور تاجروں کو بلا خوف و خطر کاروبار کرنے کا حق دیا جائے۔اجلاس میں عاقب نعیم، شہزادہ فہد بھٹی، فضل عباس بھٹی، میاں شہزاد، محمد عرفان، مہر عنصر، زوہیب چوہان، رانا عبدالغفار، زاہد قریشی، ظہیر بھٹی، زین بھٹی، عارف نور، محمد جاوید، محمد کاشف، چودھری قیصر سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2940
Total Hits : 710939
Who's Online : 4



















