کور کمانڈر ملتان کی ڈی جی خان کی جامعات کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست،،دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے: کور کمانڈر ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) کور کمانڈر ملتان کی غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلباء سے خصوصی نشست۔ خصوصی نشست میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم اسٹریٹجک تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی، کور کمانڈر ملتان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، کور کمانڈر نے آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کیا، طلباءاور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا، نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا،اساتذہ و طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2966
Total Hits : 710965
Who's Online : 4



















