ملتان:  سرائیکی کانفرنس بسلسلہ 455 ویں دو روزہ سالانہ عرس مبارک حضرت پیر سید سخی سلطان علی اکبر شاہ شمسی دربار سخی سلطان علی اکبر شمسی سورج میانی ملتان میں منعقد ہوئی۔ سجادہ نشین دربار عالیہ سید سخی سلطان علی اکبر شمسیؒ مخدوم سید مشاہد عباس شمسی مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون نے کانفرنس کی صدارت کی اور چیف آرگنائزر سید مطلوب حسین شاہ بخاری تھے۔ مخدوم سید مشاہد عباس شمسی اور مخدوم سید پیر صفت رضا شمسی نے کہا کہ حضرت سخی سلطان علی اکبر شمسی کی دین اسلام کی تبلیغ کی وجہ سے کثیر تعداد میں غیر مسلم مسلمان ہوئے اج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اولیاء اللہ، صوفیا کرام کی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنا ہوگا اورہمارے ملک پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے صوبہ سرائیکستان کا قیام بہت ضروری ہے۔ سرائیکی وسیب کے لوگوں کا علیحدہ صوبہ حق ہے۔ آج عرس کے موقع پر سرائیکی کانفرنس کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ رانا محمد فراز نون نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کی درگاہیں امن و محبت کا گہوارہ ہیں۔ حضرت پیر سید سخی سلطان علی اکبر شاہ شمسیؒ کے عرس کے موقع پر سرائیکی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے کہ اولیاء اللہ کے آستانے فیض کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ صوبے کے بغیر وسیب کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ علماء، پیر، گدی نشین سب کو صوبہ سرائیکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کہ صوبہ بننے سے خطے میں بسنے والے ہر ایک انسان کو فائدہ ہو گا۔ سید مطلوب حسین شاہ بخاری، عنایت اللہ مشرقی، ڈاکٹر ظفر ہانس نے کہا کہ حضرت پیر سید سخی سلطان علی اکبر شاہ شمسیؒ کے آستانے پر صدق دل سے حاضری دینے والے اپنا دامن فیض سے بھر کر لوٹتے ہیں۔ عرس کے موقع پر سرائیکی کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ سرائیکی صوبہ سرائیکی وسیب کے کروڑوں لوگوں کا حق ہے۔ سرائیکی کانفرنس میں مخدوم سید فخر امام، سید احمد مجتبیٰ گیلانی، مخدوم یزدانی گیلانی، مخدوم صفت رضا شمسی، مخدوم ارشد شمسی، مخدوم ظہور شمس، مخدوم سید مطلوب بخاری، پیر اسلم بخاری، قاضی محمد رفیق، مخدوم مظفر شمسی، ملک باسط سلطان کھر، ملک رضوان ہانس، عنایت اللہ مشرقی، ڈاکٹر ظفر ہانس، ملک اکرم مسن، علامہ مجاہد عباس گردیزی، احمد کامران مگسی، نواب نور الامین خاکوانی، مشتاق راں، ملک ذوالفقار اعوان، مخدوم شمس عمران یوسف، عمران ارشد، شاہد رضا صدیقی، سید اسد عباس، نسیم گیلانی، خاور شفقت بھٹہ، طالب پرواز، قدیر کھوکھر، حکیم شہزاد، محدم علی رضوی، پروفیسر طارق قادری، مخدوم اختر شمسی، مخدوم سجاد شمسی، سلیم رضا صدیقی، خضر کمبوہ، شیراز جعفری، طاہر جعفری، فرحان شمسی، بشارت قریشی، عامر نقشبندی، اعجاز صدیقی، خضر عباس شمسی، عمران شوکت، عاشق نون، نعمان نون، شاہنواز مشوری، ملک مدثر چن، حاجی یٰسین، بشیر ملتانی، مظہر حسین، ملک نعیم، عابد حسین، شوکت بخاری، ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ، اویس ممتاز ہاشمی، بابر برلانی، ساجد جمیل، چودھری سہیل، پیر معصوم علی بخاری سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔