ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، الیکشن شیڈول جاری
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان پریس کلب کےسالانہ انتخابات 15 فروری 2026 بروز اتوار کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ملتان پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ظفرآہیر کے مطابق پریس کلب کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے الیکشن کمیٹی کو جنرل کونسل کے ارکان کی بھیجی جانےوالی فہرست میں ارکان کو ہی رائےحق دہی حاصل ہوگا۔ 5 رکنی الیکشن کمیٹی ظفر آہیر ، فضیل سہو ،تاثیر سبحانی ،اظہارڈوگراوراحمد بزدار پر مشتمل ہے۔ الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں پریس کلب کے
سالانہ انتخابات کے شیڈول کی منظوری دی گئی ہے ۔ جس کے مطابق پریس کلب کے صدر دو نائب صدور ، جنرل سیکرٹری دو جوائنٹ سیکرٹری ، فناننس سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے 14 ارکان سمیت مجموعی طور پر 21 عہدوں پر انتخابات کے لئے امیدواران کاغذات نامزدگی 8 فروری سہ پہر 3 سے پانچ بجےتک ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری سہ پہر 4 بجے تک ، اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت 10 فروری سہ پہر چار بجے تک، کاغذات نامزدگی کی واپسی 11 فروری سہ پہر 4 سے 5 بجے تک، امیدواروں کی حتمی فہرست 12 فروری بروز جمعرات جبکہ پولنگ 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ملتان پریس کلب میں ہوگی۔ ملتان پریس کلب کی مجلس عاملہ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی فارم کی قیمت 500 روپے امیدوار مجلس عاملہ کے لئے فیس 2 ہزار روپے فی کس ، صدر کے عہدے کے لئے 5 ہزار روپے فی کس ، سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے 5 ہزار روپے فی کس ، نائب صدر ، فنانس سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے 3،3 ہزار روپے فی کس فیس جمع کرانا ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے پہلے امیدواروں کے واجبات کلئیر ہونا لازمی ہیں۔ جبکہ تمام اراکین پریس کلب کوووٹنگ سے پہلے سالانہ ممبر شپ فیس بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔
ظفر آہیر چئیرمین الیکشن کمیٹی
فضیل سہورکن الیکشن کمیٹی
تاثیرسبحانی ارکین الیکشن کمیٹی
اظہارڈوگررکن الیکشن کمیٹی
احمد بزداررکن الیکشن کمیٹی





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2928
Total Hits : 710927
Who's Online : 4



















