ملتان (صفدربخاری سے ) جمیعت علماءاسلام ملتان کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر و فلسطین موٹر سائیکل ریلی مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے مدرسہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان تک نکالی گئی جس کی قیادت جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار ، ضلعی امیر مفتی عامر محمود ،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین، مولانا محمد سفیان مغل نے کی ریلی کے دوران شرکاءنے کشمیر پاکستان کی ،شہ رگ ہے ،پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے کہ نعرے لگائے جبکہ ریلی میں خواجہ عبدالمالک صدیقی ،خواجہ زاہد حبیب ،مولانا محمد یوسف مدنی ،جاوید اقبال کالرو ،مولانا عبد العزیز ،مولانا عبیدالرحمن،مفتی عمر فاروق،مولانا عبدالحمید ودیگر نے کی اس موقع پر حافظ نصیر احمد احرار ،مفتی عامر محمود ،نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،حافظ محمد عمر شیخ ،رانا محمد سعید ،قاری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے عالمی برادری سنجیدگی سے نوٹس لے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاءاللہ جلد مظلوم کشمیریوں کو آزادی و مختاری ملے گی مظلوم کشمیریوں پر گزشتہ 78 سالوں سے جس طرح بھارتی جارحیت جاری ہے اس سے پوری دنیا آگاہ ہے قائد مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ہمیشہ مظلوم کشمیریوں ،فلسطینیںوں کی آزادی کے لیے حقیقی معنوں میں جس جدوجہد کا سلسلہ جاری رہا وہ آج بھی جاری ہے اور کشمیر و فلسطین کی آزادی و خود مختاری تک جدوجہد جاری رہے گی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو فوری طور پر حق خودارادیت دیا جائے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم وستم بند کیا جائے پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی آزادی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔