ملتان :  تحفظ انسانیت پاکستان،انجمن تاجران دولت گیٹ کے زیر اہتمام کشمیر زندہ باد ریلی دولت گیٹ چوک پر نکالی گئی جس کی قیادت تحفظ انسانیت پاکستان کے مرکزی چیئرمین وسیم احمد فاروقی نے کی جبکہ اس موقع پر تاجر رہنما خواجہ رضوان صدیقی، عابد علی شیخ،بشیر الدین،خان حیدر علی خان،محمد زیب خان،رضا مصطفی،سید سخی شاہ سمیت سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی ازادی کے لیے نعرے بھی لگائے گئے وسیم احمد فاروقی نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ازادی اور خود مختاری کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے حکومت جتنا چاہے ظلم کر لے انشاءاللہ مظلوم کشمیریوں کو ازادی مل کر رہے گی۔