ملتان(صفدربخاری سے) ملتان جی پی او میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سال 2026میں کشمیر ڈے پر جاری کی گئی یادگاری ٹکٹ کی نمائشی تقریب منعقد کی گئی۔ نمائشی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری نے کشمیر ڈے کے موقع پر جاری کی گئی ڈاک ٹکٹ اور دیگر ٹکٹوں کی نمائش پر پاکستان پوسٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار عالمی لیول پر ہوتا ہے۔چیف پوسٹ ماسٹر ملتان جی پی او ہما کنول نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال ڈاک ٹکٹ جاری کرتا ہے اور عوام الناس کی آگاہی کے لیے نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ طیب احسان ٹکٹ کلکٹر نے بھی عوام الناس کو ٹکٹوں کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سابقہ سالوں میں جاری کی گئی ڈاک ٹکٹیں پبلک کو دکھائیں۔ نمائش کے آخر میں محکمہ ڈاک کی جانب سے یوم کشمیر ڈے کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی بھی نکالی گئی جس میں محمد اجمل سینئر پوسٹ ماسٹر، شعبان ساجد بھٹہ منیجر ایکسپریس پوسٹ، وسیم عباس سینئر پوسٹ ماسٹر کاؤنٹر، عبیداللہ بھٹی اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹر (ایڈمن) ملتان جی پی او، مطیع اللہ خان اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ملتان جی پی او ودیگر نے شرکت کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے