انجمن غلامانِ قلندر کا 300 زائرین پر مشتمل پہلا قافلہ سہون شریف روانہ
ملتان : مرکزی تنظیم انجمن غلامان قلندر کے سالار ڈاکٹر مدثر صدیق قادری کی قیادت میں 300 افراد پر مشتمل زائرین کا پہلا قافلہ برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا سندھ کی دھرتی کے بے تاج بادشاہ حضرت سخی لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے پل شوالہ والا بیرون بوہڑ گیٹ سے سہون شریف کے لیے روانہ ہو گیا اس موقع پر زائرین نے حضرت سخی جھولے لعل قلندر کے نعرے لگوائے قافلے میں جانے والے مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے سے وابستہ افراد ملک خلیق احمد ، انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس علی ، سرفراز صدیق قادری ، ملک ظہور حسین کنوہ ، محمد زبیر خان ، رضوان جاوید ، استاد غلام شبیر حسین ، محمد اقبال بالم ، مجاہد حسین ، حافظ راحیل صدیق قادری ، محمد دانش قادری ، رانا سلیم سرور ، رانا محمد یوسف علی ، کاشی سیال اور دیگر شخصیات موجود تھے جبکہ قافلے کی روانگی سے قبل انجمن غلامان قلندر کے سرپرست اعلیٰ سید طالب حسین پرواز نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی دھرتی پر اللہ کے ولی حضرت سخی لعل شہباز قلندر نے تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہو کر لاکھوں غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2936
Total Hits : 710935
Who's Online : 4



















