اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پر 78 سالہ مظالم کا نوٹس لے، غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں پر 78 سالہ وحشیانہ ظلم و ستم کا نوٹس لے جبکہ اور دنیا کی سپر طاقت ہونے کا دعویدار امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی وینزویلا کے صدر کی طرح گرفتار کر کے امریکی عدالتوں میں مقدمہ چلائے کیونکہ 78 سال سے لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام اور مسلم خواتین پر شرمناک مظالم کرتا آ رہا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے آج یومِ کشمیر پر اظہار خیال اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا انھوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر عالمی سطح پر اقتصادی ، خارجی ، سماجی پابندی عائد کرتے ہوئے وہ دنیا پر اپنی منصفی ثابت کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو حقِ خودارادیت کے اظہار کے لئے اپنی نگرانی میں ریفرنڈم کروائے پاکستانی عوام کبھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی آزادی کے لئے دامین ، درمے ، سخنیں ساتھ رہیں گے





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2934
Total Hits : 710933
Who's Online : 4



















