ملتان: بجلی کے بعد سوئی گیس کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن: فہداسحاق سانگی
ملتان : انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر مرکزی تنظیم تاجران ملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی نے کہا ہے کہ بجلی کے بعد سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں وہاں گھریلو زندگی بھی شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئی ہے حالانکہ عوام سوئی گیس کہ بھاری بھرکم بل بھر رہے ہیں لیکن شدید سردی میں سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں غریب شہری پریشان ہیں وہاں پر مفاد پرست ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے سالن،نان اور روٹی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے جبکہ بالخصوص بیمار مریضوں اور کم سن بچوں کو سوئی گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب لکڑی مالکان نے بھی لکڑی کے فی من ریٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور اس وقت لکڑی کی فی من قیمت 1500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے غریب شہری رل کر رہ گئے ہیں صوبائی حکومت پنجاب،سوئی گیس انتظامیہ سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر فی الفور قابو پائے





































Visit Today : 431
Visit Yesterday : 577
This Month : 5681
This Year : 53517
Total Visit : 158505
Hits Today : 2944
Total Hits : 710943
Who's Online : 4



















