ملتان: تشدد پر مبنی انتہاپسندی کے تدارک پر اساتذہ اور نوجوانوں کا سیمینار ،، نوجوان امن کے سفیر بن سکتے ہیں: بشپ یوسف سوہن
ملتان : حکومت پنجاب، کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیساءمکالمہ پاکستان اور سینٹر آف ایکسیلنس آن کاو ¿نٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم پنجاب کے تعاون سے کیتھولک چرچ بشپ ہاو ¿س ملتان میں “تشدد پر مبنی انتہاپسندی کے تدارک پر اساتذہ اور نوجوانوں کا سیمینار” کے عنوان سے ایک اہم پروگرام منعقد کیا۔جس کی صدارت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی۔ تقریب کےمہمان خصوصی سنٹر آف ایکسیلنس ان کاو ¿نٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمنز پنجاب کے ڈپٹی کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد۔کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسا مکالمہ کے نیشنل ڈائریکٹرسیموئیل کلیمنٹ۔ ڈائریکٹر فادر ڈینیئل تاج، علامہ عبدالحق مجاہد، پروفیسر اقبال سمیت اساتذہ کرام اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی بہترین تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو مثبت سوچ، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے تشدد اور کا خاتمہ کیا جا سکے۔اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے سنٹر آف ایکسیلنس ان کاو ¿نٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمنز پنجاب کے ڈپٹی کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نےکیتھولک چرچ میں حکومت پنجاب کے تعاون سے ہونے والے ہوئے امن، رواداری اور تشدد سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے اساتذہ اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں برداشت، بین المذاہب ہم آہنگی اور مثبت اقدار کے فروغ کے لیے تعلیمی ادارے اور نوجوان نسل بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ نئی نسل کی فکری تربیت کے ذریعے انتہاپسندی کے رجحانات کا مو ¿ثر تدارک کر سکتے ہیں جبکہ نوجوان اپنے رویّوں، مکالمے اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے امن کے سفیر بن سکتے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و بین الکلیسا مکالمہ کے نیشنل ڈائریکٹرسیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے ان اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جس سے معاشرے میں امن، باہمی احترام اور عدم تشدد کے فروغ ملے گا ۔







































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 577
This Month : 5703
This Year : 53539
Total Visit : 158527
Hits Today : 3263
Total Hits : 711262
Who's Online : 5



















