خواجہ جلال الدین رومی، معروف صنعت کار,چیئرمین مسعود رومی گروپ وفات پا گئے،،نماز جنازہ مورخہ 4 فروری بروز بدھ درگاہ حضرت غوث بہاوالدین زکریا ملتانی بوقت 2 بجے دوپہر ادا کی جائے گی
ملتان(صفدربخاری سے) معروف صنعتکار، چیئرمین مسعود رومی گروپ، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق صدر ڈیرہ غازی خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور سابق نگران صوبائی وزیر خواجہ محمد جلال الدین رومی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مرحوم کی وفات سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی تجارتی و صنعتی برادری ایک باوقار، مدبر اور سرگرم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ خواجہ محمد جلال الدین رومی نے صنعت و تجارت کے فروغ، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور کاروباری حلقوں کی مؤثر نمائندگی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ مختلف ادوار میں چیمبرز، تجارتی تنظیموں اور سرکاری سطح پر اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور اپنی شرافت، معاملہ فہمی اور دوراندیشی کے باعث وسیع حلقے میں احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ مرحوم نہ صرف ایک کامیاب صنعتکار تھے بلکہ سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ ان کی قیادت میں مسعود رومی گروپ نے صنعت، روزگار کے مواقع اور کاروباری ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات پر تاجر تنظیموں، سیاسی و سماجی شخصیات اور کاروباری حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز بدھ 4 فروری کو درگاہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی، تجارتی، صنعتی و سماجی شخصیات، تاجر رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ نمازِ جنازہ میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔ سوگواران میں فیملی ممبرز، محمود گروپ اور مسعود رومی گروپ شامل ہیں۔





































Visit Today : 218
Visit Yesterday : 533
This Month : 6511
This Year : 54347
Total Visit : 159335
Hits Today : 891
Total Hits : 716836
Who's Online : 3





















