ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک نوید اقبال اور سماجی رہنما ساجدہ تنویر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھرپور کام کر رہے ہیں۔ پارٹی کے مخلص اورمحنتی ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پرایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کوشش سے ملتان میں پارٹی کو تقویت ملے رہی ہے۔ ورکرز جوق درجوق پارٹی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملتان میں مسلم لیگ (ن) کا گراف بلند کرانا ہے. انھوں نے کہا کہ اگر حکومت ہماری سرپرستی کرے تو ہم مزید بہتر انداز سے کام کریں گے. انھوں نے کہا ایوارڈ ملنے پر ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ پہلے سے بہتر انداز میں کام کرتے ہیں. اس سلسلے میں ہمارا وفد پارٹی قیادت سے ملاقات کر کے اپنی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کریں گے. انھوں نے کہا ایوارڈ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے.