چوک ڈیرہ اڈا پر ملتان المتین ٹریڈرز کا شاندار افتتاح، جدید آٹو سروسز ایک ہی چھت تلے فراہم،،چوہدری زاہد مسعود اور حاجی زبیر خالد قریشی کی خصوصی شرکت
ملتان(صفدربخاری سے) چوک ڈیرہ اڈا پر آٹو سروسز کے جدید مرکز ملتان المتین ٹریڈرز کا شاندار افتتاح منعقد ہوا، جس کی تقریبِ افتتاح صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ، ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی اور امیدوار حلقہ پی پی 215 چوہدری زاہد مسعود اور انجمن تاجران صدر چوک ڈیرہ اڈا و امیدوار چیئرمین یو سی 31 حاجی زبیر خالد قریشی نے انجمن تاجران کی پوری کابینہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کی۔ افتتاحی تقریب میں تاجروں، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملتان المتین ٹریڈرز کے اونر چوہدری شہیر امجد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے قیام کا مقصد شہریوں کو ایک ہی چھت تلے معیاری اور بروقت آٹو سروسز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں وہیل بیلنسنگ، آئل چینج، بیٹری چینج، وہیل الائنمنٹ سمیت دیگر جدید سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ بااخلاق اور تربیت یافتہ مکینیکل اسٹاف روزانہ 12 سے 14 گھنٹے صارفین کی خدمت کے لیے موجود رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری زاہد مسعود اور حاجی زبیر خالد قریشی نے کہا کہ ملتان المتین ٹریڈرز آٹو انڈسٹری میں ایک خوش آئند اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی چھت کے نیچے اتنی متنوع اور معیاری سہولیات کی فراہمی عوام کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاروباری منصوبے نہ صرف عوام کو سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔ آخر میں مہمانوں نے ملتان المتین ٹریڈرز کی انتظامیہ کو کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ معیار، دیانت داری اور بہترین سروس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ بھر میں اپنی پہچان بنائے گا۔






































Visit Today : 219
Visit Yesterday : 533
This Month : 6512
This Year : 54348
Total Visit : 159336
Hits Today : 906
Total Hits : 716851
Who's Online : 4





















