سرائیکی صوبہ نہ بننے کی سب سے بڑی رکاوٹ خود وسیب کے سیاستدان ہیں: لیاقت بلوچ
ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکی صوبہ کے قیام میں وسیب کے سیاستدان سب سے بڑی روکاوٹ ہیں وسیب کے سیاستدان متحد ہو جائیں تو سرائیکی صوبہ چند دنوں میں بن جائے۔یہ باتیں جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ نے گزشتہ روز سرائیکی راہنماؤں مہر مظہر عباس کات اور ظہور احمد دھریجہ سے ملاقات کے دوران کیں ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آپ الگ صوبہ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں جماعت اسلامی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم ہر سطح پر مظلوم قوموں کے لیے آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر سرائیکی راہنماؤں مہر مظہر کات اور ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حمایت پر مشکور ہیں مگر جماعت اسلامی دو صوبوں کی بجائے صرف ایک سرائیکی صوبہ کے لیے کھل کر ساتھ دے۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگ بیدار ہو چکے ہیں ہر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔سرائیکی راہنماؤں نے کہا کہ جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنتا تخت لاہور ہمارے وسیب کے تمام وسائل پر قابض رہے گا اس لیے تمام جماعتیں ہمارا بھرپور ساتھ دیں







































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 577
This Month : 5703
This Year : 53539
Total Visit : 158527
Hits Today : 3260
Total Hits : 711259
Who's Online : 4



















