ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو چھٹیوں سے محروم رکھنا ناانصافی ہے: سمیع اللہ خان
bbc news urdu نے Monday، 2 February 2026 کو شائع کیا.
ملتان : محنت کش یونین (سی بی اے) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر سمیع اللہ خان، جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 فروری سے 7 فروری تک پنجاب بھر میں چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بارے میں جنرل سیکرٹری حماد افضل ڈوگر اور صدر سمیع اللہ خان نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، کمشنر ملتان، ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو بھی یہ چھٹیاں فراہم کی جائیں تاکہ یہ ورکرز بھی یہ تہوار خوش اسلوبی سے اپنے بچوں کے ساتھ منا سکیں، پریس کانفرنس میں عامر اعوان آصف خان، چچا اسماعیل، غلام فرید، ندیم احمد، منظور احمدہمراہ موجود تھے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 219
Visit Yesterday : 533
This Month : 6512
This Year : 54348
Total Visit : 159336
Hits Today : 906
Total Hits : 716851
Who's Online : 4





















