سینئر صحافی و ملتان پریس کلب کے سابق سیکرٹری فنانس رانا روھیل انتقال کر گئے،ملتان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں و اراکین کا رانا روہیل کے انتقال پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار،
bbc news urdu نے Saturday، 31 January 2026 کو شائع کیا.
ملتان : سینئر صحافی و ملتان پریس کلب کے سابق سیکرٹری فنانس رانا روھیل انتقال کر گئے انا للہ و ان الیہ راجعوننماز جنازہ بروز اتواریکم فروری 11 بجے دن بمقام جامع مسجد و مدرسہ عمر بن خطاب ٹی چوک شاہ
رکن عالم کالونی ملتان میں ادا کی جائے گی۔
رکن عالم کالونی ملتان میں ادا کی جائے گی۔ملتان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں و اراکین نے سینئر صحافی رانا روہیل کے انتقال پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نومنتخب صدر ایم یو جے احتشام الحق مرزا ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر ، نائب صدور شاہد سٹھو ، سہیل نیاز ، فنانس سیکرٹری وسیم شہزاد، جوائنٹ سیکرٹریز عباس علی ڈوگر اور مکرم علی خان، ممبران احمد رضا سیال ، ملک اعظم ، صفدر بخاری ، سہیل چودھری ، عبدالوسیم ، تنویر گیلانی ، ملک فرید ، رانا سلمان ضمیر ، سہیرا طارق اور طاہر لطیف جبکہ پی ایف یو جے کے رہنماؤں جمشید رضوانی ، رؤف مان ، مظہر خان ، ملک شہادت حسین، خالد کھاکھی،ملک امجد سعید تھہیم اور شفقت بھٹہ نے بھی رانا روہیل کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا روہیل کی صحافت کے میدان میں خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ پی ایف یو جے اور ملتان یونین آف جرنلسٹس رانا روہیل کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ رانا روہیل مرحوم کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ہم ان کے دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے ۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 453
Visit Yesterday : 577
This Month : 5703
This Year : 53539
Total Visit : 158527
Hits Today : 3270
Total Hits : 711269
Who's Online : 5



















