چوہدری تنویر شہزاد پاکستان ٹیکس بار کے صدر کے اسپیشل ایڈوائزر مقرر ، نوٹیفکیشن جاری، وکلاء کی مبارکباد
ملتان : پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ شیخ احسان الحق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سا بق وا ئس پریزیڈنٹ ملتان ٹیکس با ر ایسو سی ایشن چوہدری تنویر شہزادکو پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ شیخ احسان الحق کا سپیشل ایڈوائزر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس سلسلے میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ سمیت دیگر ذمہ داران اور ملتان سے تعلق رکھنے والے وکلاء بار نے انہیں مبارکباد دی ہے اس ضمن میں پاکستان ٹیکس بار کے پریزیڈنٹ شیخ احسان الحق کے سپیشل ایڈوائزر چوہدری تنویر شہزاد ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹیکس بار کے حوالے سے شہریوں کو جلد انصاف کی فراہمی کے حوالے سے درپیش معاملات کو احسن طریقے سے حل کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور پاکستان ٹیکس بار کے مرکزی عہدے داران کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے یقیناً ٹیکس مسائل انتہائی پیچیدہ ہیں جس کی وجہ سے آج تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہری انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ٹیکس معاملات کو حل کرانے کے لیے وہ ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔






































Visit Today : 219
Visit Yesterday : 533
This Month : 6512
This Year : 54348
Total Visit : 159336
Hits Today : 904
Total Hits : 716849
Who's Online : 4





















