محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں سنٹرل لائبریری اور پاسٹک کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد:روبینہ احمد اور ڈاکٹر شعیب الرحمٰن نے میزبانی کی
ملتان (صفدربخاری سے) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں سنٹرل لائبریری اور پاسٹک کے اشتراک سے “تحقیق میں مصنوعی ذہانت کا استعمال” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام گریجویٹ ریسورس سینٹر کے زیر انتظام ہفتہ وار سیشن میں کیا گیا- یونیورسٹی کی لائبریرین روبینہ احمد اور ڈاکٹر شعیب الرحمٰن نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے، جبکہ پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر(پاسٹک پاکستان) سے ڈاکٹر مریم ابرار، ریسورس پرسن تھیں۔ سیشن میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات، ریسرچرز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ جس میں وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈائریکٹر گریجویٹ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر عنصر نعیم اللّٰہ، ڈائریکٹر فائننشل ایڈ ڈاکٹر کاشف رزاق، انچارج بلڈ ڈونیشن سوسائٹی ڈاکٹر محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹر آصف فاروق، ڈاکٹر فرخ بیگ اور میڈم شفا اور دیگر شامل تھا سیشن کے دوران، شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے مختلف تحقیقی ٹولز اور دیگر جدید پلیٹ فارمز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ یسورس پرسن نے عملی مثالوں کے ذریعے بتایا کہ ان ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح تحقیق کے عمل کو تیز تر اور موثر بنایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، حوالہ جات کے درست استعمال اور تحقیقی مواد کی درستی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاسٹک کے نمائندوں نے اس سیمینار پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ سیشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ہم آئندہ بھی اس طرح کے معلوماتی سیشنز کو یونیورسٹی ہذا کے اشتراک سے منعقد کرتے رہیں گے۔ آخر میں یونیورسٹی لائیبریرین میڈم روبینہ نے ریسورس پرسن، پاسٹک اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔







































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 533
This Month : 6538
This Year : 54374
Total Visit : 159362
Hits Today : 1033
Total Hits : 716978
Who's Online : 8





















