ملتان: ملتان، وہاڑی، خانیوال، ننکانہ صاحب، ڈی۔جی خان اور لاہور میں طائ کراٹے چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جائیگا۔ محمد کشور شفیق۔طائ کراٹے کی پروموشن کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔ کاشف مشتاق وڑائچ اور مسعود بخاری طائ بانڈو فیڈریشن کے صدر محمد کشور شفیق۔ طائ بانڈو کراٹے کے سرپرست مسعود بخاری اور کاشف مشتاق وڑائچ سینئیر لاء آفیسر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور کے درمیان ایک میٹنگ ہوئ جسمیں طائ بانڈو کے فروغ کیلئیے تجاویز پیشکی گئ۔ جس میں لاہور اور ملتان میں طائ بانڈو کراٹے چیمپئین شپ کے انعقاد پر اتفاق رائے قائم ہوا۔ ان چیمپئین شپس کا انعقاد اپریل اور مئی میں کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ ڈی۔ جی۔ خان اور خانیوال میں بھی عیدالفطر کے بعد چیمپئین شپس کا انعقاد کیا جائیگا۔ جبکہ اس سال دسمبر میں نیشنل طائ بانڈو کراٹے چیمپئین شپ اور اسی سال ننکانہ صاحب اور وہاڑی میں بھی چیمپئین شپس کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ٹیلنٹ ہنٹ اور ریفری اینڈ ججز کورسز کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں مسعود بخاری (سینیر لاء آفیسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) سرپرست طائ کراٹے سنٹر اور کاشف مشتاق (سینئیر لاء آفیسر فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور) نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اور کھیلوں کے فروغ کو وقت کی اھم ضرورت قرار دیا۔