ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد عباس سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور غریب مریضوں کے مسائل سے آگاہ کیا سرائیکی راہنما نے ایمرجنسی ،آوٹ ڈور ،آرتھوپیڈک اور دیگر وارڈ میں مریضوں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔اس موقع پر ایم ایس نشتر ڈاکٹر زاہد عباس نے مہر مظہر کات کو بتایا کہ نشتر ٹو بننے کے باوجود نشتر ون پر مریضوں کا رش کم نہیں ہوا بلکل بڑھ رہا ہے لوگ نشتر ٹو نہیں جانا چاہتے جس کی وجہ سے ہمارے پاس رش زیادہ ہے۔ایم ایس نے بتایا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ مریضوں کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات یا تو بکل فری دیں یا بہت کم قیمت پر سب ٹیسٹ ودیگر سہولیات دیں ۔ڈاکٹر زاہد عباس نے کہا کہ میں سارا دن نشتر میں موجود رہتا ہوں اور راؤنڈ کرتا رہتا ہوں تاکہ کوئی شکایت نہ آئے۔اس موقع پر مہر مظہر کات نے ایم ایس کی جدوجہد اور کوششوں کو سراہا اور کہ ڈاکٹر زاہد عباس جیسا نوجوان ایم ایس ہی اتنے بڑے نشتر کی مسلسل نگرانی اور راؤنڈ کر کے مزید بہتری لا سکتا ہے.سرائیکی راہنما نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان کے مسائل حل کروائے