اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوغان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔  انٹرچینج جناح ایوینیو، آغا شاہی ایوینیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا،ترک صدر، وزیراعظم نے تقریب میں اردوغان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان ہیں،آج پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کئے گئے۔  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کئے جس کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا، اس کے بعد ہر وزارت کے پاکستانی اور ترک وزیر وزراء نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کئے۔