ملتان ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ تقریب،،،کمیونٹی ونگ میں ایم این اے نوید عامر جیوا کی قیادت میں کیک کاٹا گیا
ملتان : پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 36ویں سالگرہ کے حوالے سے کمیونٹی ونگ میں ایم این اے نوید عامر جیوا کی قیادت میں کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی،اس موقع پر شہزاد جارج ، مختارشیر کندن ،برکت سروایا ، کامران یوسف ،پاسٹرمبشرنواب ، یوسف ندیم ،راحیل انجم و دیگر موجودتھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نوید عامرجیوا نے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور والدہ کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور عوام کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں،بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ملکی ترقی اوراسے بحرانوں سے نکالنے کیلئے اہم کردار اد اکیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے تمام پسے ہوئے طبقات،مزدوروں ، کسانوں ، خواتین واقلیتی کمیونٹی کے حقوق کی آواز ہے ، مسیحی برادری کو شناخت دینے والی جماعت پیپلزپارٹی ہے، اس لئے پیپلزپارٹی قیادت نے اقلیتی کمیونٹی کی خدمت کے لئے انہیں ایم این اے بنوایا ، تاکہ اقلیتی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور ان کے مسائل حل ہوسکیں ،انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کو اہمیت دیتے ہوئے شہبازبھٹی کو وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور بنایا، اقلیتوں کیلئے 5 فیصد سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا اور ہر سال 11 اگست کو منیارٹی ڈے منانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا گیا ، سینٹ آف پاکستان میں اقلیتوں کیلئے 4 سیٹیں مختص کیں اور اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میںہوا، مجھے2004ء میں اقلیتوں کی مخصوص نشست کیلئے ممبر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا ، تو مسیحی برادری کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے صدرا?صف علی زرداری نے کرسچن میرج ایکٹ ( ترمیمی) کو منظور کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی عمر کو 18سال مقرر کیا ،جو اس سے پہلے لڑکی 13اور لڑکا 16سال تھی ،اس طرح ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا ،نوید عامر جیوا نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح اقلیتوں کے حقوق کے لئے سرگرداں ہے اور اس سلسلہ میں اسمبلی میں جلد ہی نئے قوانین لے کر آرہے ہیں۔







































Visit Today : 245
Visit Yesterday : 533
This Month : 6538
This Year : 54374
Total Visit : 159362
Hits Today : 1034
Total Hits : 716979
Who's Online : 8





















