علی پور (سمیع خان سے) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقہ مڈ والا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا افسوس ناک واقعہ میں سنگ دل باپ نے اپنے سات معصوم بچوں کے بعد بیوی کو بھی قتل کر ڈالا ۔ واقعہ غربت اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے پیش آیا.   واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی پور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مریم نواز شریف نے سات بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے