عمران خان اور بشریٰ بی بی ملاقات،،،کانفرنس روم میں عمران خان نے بشریٰ بی بی کو گلے لگاکر عید کی مبارک باد دی
راولپنڈی: عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس کے لیے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ملاقات کرائی گئی جو کہ اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ہوئی۔ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل آمد پر عمران خان کو کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو گلے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دے کر عید کی مبارک باد دی، اس دوران بشری بی بی نے بھی بانی پی ٹی آئی کو عید کی مبارک دی، دونوں کے درمیان جاری رہنے والی ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے نیا کرتا زیب تن کررکھا تھا، ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت، مقدمات کی پیروی اور عید کے بعد پارٹی قائدین سے ملاقاتوں اور ایجنڈے پر بات کی۔ ملاقات کے اختتام پر بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے واپس بنی گالا منتقل کردیا گیا، اس موقع پر جیل کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے، اڈیالہ جیل روڈ کو ایک جانب سے بند کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔







































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 577
This Month : 5700
This Year : 53536
Total Visit : 158524
Hits Today : 3121
Total Hits : 711120
Who's Online : 5



















