کینٹونمنٹ ایگزیکٹو افیسر فراست علی شاہ کا رمضان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے اور عید کی امد کے حوالے سے کینٹ ایریا میں گرینڈ اپریشن
ملتان : کینٹونمنٹ ایگزیکٹو افیسر فراست علی شاہ نے دوران رمضان عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے اور عید کی امد کے حوالے سے کینٹ ایریا میں ہمراہ انفورسمنٹ سیل ٹیم اور پرائس کنٹرول کمیٹی اور فوڈ سمپلنگ ٹیم، کینٹ ایریا میں گرینڈ اپریشن کیا جس میں تمام فوڈ اسٹالز ہوٹلز اور ملک شاپس کا معائنہ کیا گیا اور ریٹ لسٹیں چیک کی گئیں . اس موقع پر انہوں نے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور اوور چارجنگ کرنے والوں پر موقع پر جرمانہ بھی عائد کیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کا بھی حکم دیا گیا اس دوران انہوں نے قاسم روڈ لالک جان پارک چوک کا وزٹ بھی کیا ہے جہاں کافی عرصہ سے رکشہ
سٹینڈ جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتا تھا اس کو انفورسمنٹ ٹیم نے دن رات کی کوششوں سے ختم کروایا اس پر انفورسمنٹ ٹیم کے کام کو سراہا مزید انہوں نے فوڈ سیمپلنگ ٹیم پرائس کنٹرول کمیٹی اور انفورسمنٹ ٹیم کو ہدایات جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کریں اور بازار میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں, ناجائز تجاوزات اور بلیک میلر مافیا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں






































Visit Today : 300
Visit Yesterday : 533
This Month : 6593
This Year : 54429
Total Visit : 159417
Hits Today : 1707
Total Hits : 717652
Who's Online : 6





















