ملتان(صفدربخاری سے) محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان کے عملہ صفائی کی دادرسی کر دی گئی۔ کنسلٹنٹ ملتان حمید اللہ خان کے مطابق پریس میں شکایت ہوئی کہ نشتر ہسپتال ملتان میں صفائی کرنے والی درجنوں غریب خواتین تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں جس پر محتسب پنجاب نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور ان کی مداخلت پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے تمام سٹاف کو مبلغ 60 لاکھ 56 ہزار چار سو 38 روپے کی ادائیگی کر دی۔ نشتر ہسپتال کے سٹاف نے محتسب پنجاب اعظم سلیمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے

 یاد رہے کہ بی بی سی نیوزایچ ڈی پر یہ خبر 20مارچ کو شائع ہوئی تھیhttps://www.bbcnewshd.com/?p=19579