ملتان نشتر ہسپتال میں صفائی کرنے والی درجنوں غریب خواتین تین ماہ کی تنخواہ سے محروم،،متاثرہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان(صفدربخاری سے) نشتر ہسپتال ملتان میں صفائی کرنے والی درجنوں غریب خواتین تین ماہ کی تنخواہ سے محروم خواتین کا مہر مظہر کات کی قیادت میں ایم ایس آفس کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ ۔ نشتر میں صرف دس ہزار ماہانہ پر وارڈز میں صفائی کرنے والی غریب خواتین نے چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کو بتایا کہ ہم کو ٹھیکیدار نے پچھلے تین ماہ سے تنخواہوں نہیں دیں ۔مہر مظہر کات نے خواتین سے پوچھا کہ ماہانہ کتنی تنخواہ ملتی ہے تو غریب خواتین رونے لگ گئیں کہ صرف دس ہزار ملتا ہے اس میں بھی ہر ماہ اتوار کی چار چھٹیوں کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں ۔
مہر مظہر عباس کات نے غریب مظلوم خواتین کے ساتھ مل کر ایم ایس آفس کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کر دیا اور وسیب کی غریب عورتوں کا حق دو ۔ان کو فوری تنخواہ دو ۔ان کی تنخواہ تیس ہزار ماہانہ کرو کی نعرے بازی کی۔اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ جو اتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے اس میں ایم ایس نشتر برابر کے شریک ہیں ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں سارا دن وارڈز میں صفائی اور بیڈ کھینچنے والی وسیب کی مظلوم عورتوں کو ماہانہ صرف دس ہزار دیا جائے اور ہر ماہ اتوار کی چار چھٹیاں بھی کاٹ لی جائیں اور وہ تنخواہ بھی تین ماہ تک نہ دی جائے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ دل خون رو رہاہے کہ معاشرہ اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ کوئی این جی او کوئی سوشل ورکر کوئی سماجی تنظیم ایسی مظلوم حوا زادیوں کے لیے آواز نہیں اٹھاتا ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ اگر ایک دو دن میں ان کی تین ماہ کی سابقہ تنخواہ نہ دی گی تو سرائیکستان نوجوان تحریک پورے ملتان میں ٹھیکیدار اور ایم ایس کے خلاف مظاہرے کریں گی ۔سرائیکی راہنما نے وزیرِ اعلیٰ۔وزیر صحت ۔سیکرٹری صحت ۔کمشنر ملتان اور ڈی سے ملتان سے فوری ایکشن لینے ان خواتین کو مستقل کرنے اور ان کی تنخواہیں حکومتی اعلان کردہ مزدور کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا





































Visit Today : 385
Visit Yesterday : 533
This Month : 6678
This Year : 54514
Total Visit : 159502
Hits Today : 2369
Total Hits : 718314
Who's Online : 5





















