ملتان میں آل پنجاب عید ملن مشاعرہ،،امت مسلمہ کو باہمی اختلافات ختم کر کے متحد ہونا ہوگا: سید نعیم کاظمی
ملتان : قلم حروف دوست ادبی تنظیم کے تاحیات چئیر مین سید نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام جن مشکلات و مصائب سے دوچار ہے مسلم ممالک متحد ہو کر طاغوتی قوتوں کا منہ توڑ جواب دیں تاکہ عالم اسلام میں امن و امان قائم ہو ایران امریکہ کے درمیان امن و امان کے معاہدے کے لیے حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے جس کو پوری دنیا بالخصوص امت مسلمہ خراج تحسین کی نظر سے دیکھ رہی ہے مہان خصو صی ڈا کٹر ارسلان شمس نے کہا ہے کہ شعرائے کرام ملک اوقوم کا اثا ثہ ہیں جس پر پو ری قوم کو فخر ہے قیا م پا کستان سے لے کر آج تک شعرائے کرام وطن عزیزکی سلا متی تر قی و خو شحا لی اور امن و اما ن کے قیام کے حوالے سے مثبت کردا ر ادا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم حروف دوست ادبی تنظیم کے ز یراہتمام سا لا نہ آل پنجاب عید ملن محفل مشاعرہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر معروف شعرائے کرام محمد مختار علی،یسین رضا ٹوانہ،مخدوم نوید ستاری،خادم حسین مخفی، ملک منظوراعوان،سید نوازش علی زیدی، آ دم مختار علی، شیخ طارق بلال جنر ل سیکر ٹر ی، زوار حسین زواری،سید کاشف رضا زیدی،ذوا لقرنین حیدر صد یقی،ادر یس اعوان، عا دل علی،سو جھل بخاری،مختیار مخلص، خالد خان مخلص، عمر حیات،محمد افضال، سلطان حیدر، جمشید طاہر حسین، ملک جاوید، ملک سعید اختر وینس جو ائنٹ سیکرٹری،مشتاق خا ور خاکوانی،سمیت دیگر نے شرکت کی تاحیات چئیر مین سید نعیم کاظمی نے مزید کہا کہ یہود و نصاری کبھی بھی امت مسلمہ کے دوست نہیں ہو سکتے اسی لیے امت مسلمہ کو آپس میں تمام تر اختلافات بھلا کر متحد ہو نا چاہیے۔آخر میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا






































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 581
This Month : 12432
This Year : 60268
Total Visit : 165256
Hits Today : 1444
Total Hits : 830241
Who's Online : 2




















