ملتان : سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر سی ایم پنجاب ہارڈ بال انٹر ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان کی زیر نگرانی ملتان وہاڑی لودہراں اور خانیوال ڈسڑکٹ کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ٹرائلز کا اہتمام کیاگیا جس میں چاروں ڈسڑکٹ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی سلیکشن کمیٹی کے کنوئنیر ڈی ایس اوملتان عدنان نعیم ڈی ایس او خانیوال محمد حفیظ محمد ندیم اقبال نمائندہ پنجاب ناصر حسین ڈویژنل کرکٹ کوچ ملتان تھے جبکہ ڈی ایس او لودہراں ساجد محمود کنوئینیر شاہد لطیف ڈویژنل کوچ اور اسد حبیب شامل تھے اس موقع پر ڈی ایس او وہاڑی عاصم بھٹی مرزا عدنان ڈوئژنل کوچ صباحبیب بھی موجود تھے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان عطاالرحمن خان نے کہاکہ کرکٹ دنیا بھر میں سب پسند کیے جانا والا کھیل ہے پاکستان میں بھی شائقین کرکٹ کی تعداد بہت زیادہ ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں اسی لیے یوتھ کےلیے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہورہے ہیں تاکہ ان کو صحت مندانہ ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع مل سکے انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپین شپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ٹرائلز کے اختتام پر باہمی مشاورت سے حتمی سولہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جو کہ رواں ماہ لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپین شپ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کرے گا