تاجروں کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ ، کاروباری اوقات میں اضافہ، ہوٹلز رات 11 بجے تک کھولنے کی اپیل
ملتان : کینٹونمنٹ تاجران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کے ٹائم شیڈول میں ایک گھنٹے کی توسیع اور ہوٹلز و کھانے پینے کی دکانوں کا وقت 11 بجے تک مقرر کیا جائے اور کاروباری اوقات میں غیر اعلانیہ کئی گھنٹے کی وقفہ وقفہ سے ہونے والی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران صدر بازار ملتان کینٹ کے صدر و مرکزی سینئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران کینٹ چوہدری محمود علی ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، صدر خان پلازہ جاویدبٹ، سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن اعجازکریم ، صدر غنی بخاری روڈ اخترحسین، صدر خاور سنٹر کلب عابد خان اور صدر صدیق اکبر روڈ خواجہ دلشاد احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوچکی ہیں مگر ابھی تک پرانی قیمتوں پر پیٹرول نہیں لایا گیا کاروباری و معاشی حالات روز بروز بدترین ہوتے جارہے ہیں دکانوں کے کرائے، بجلی کے بل، ملازمین کی تنخواہیں اور درجنوں قسم کے ٹیکسوں نے سفید پوش طبقہ اور چھوٹے تاجروں کو شدید متاثر کیا ہے تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہے سمارٹ لاک ڈاؤن کا کم از کم وقت 9 بجے شب تک مقرر کیا جائے اور خوف وہراس والے ماحول کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار بنایا جائے اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلی پنجاب سے ریلیف کی اپیل کرتےہیں مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر جیولرز ایسوسی ایشن ملتان کینٹ رانا شاہد احمد ، صدر شاپنگ سنٹر 3 شیخ محمد شفیق، صدر اوپل شہید روڈ باسط توقیر انصاری ، صدر مال پلازہ قاسم شاہ، چیئرمین خان پلازہ عاطف بلال، شیخ رضوان ودیگر صدور شریک تھے۔






































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 458
This Month : 8073
This Year : 55909
Total Visit : 160897
Hits Today : 7016
Total Hits : 740234
Who's Online : 9





















