ملتان :  محکمہ صحت اور تعلیم سے نکالے گے چالیس سے زائد ملتان کے نابینا نوجوانوں کو فوری نوکری پر بحال کر کے باعزت روزگار دیا جائے۔نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر کات چوک کچہری ملتان میں احتجاج کرتے ہوئے بینائی سے محروم نابیناؤں کی آواز بن گے ۔ چالیس سے زائد محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سے نکالے گے بینائی سے محروم غریبوں کو فوری بحال کرنے کے لیے چوک کچہری پر روڑ بند کر کے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نوکری سے نکالے گے تمام نابینا نوجوانوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر نابیناؤں کو بحال کرو کی بھر پور نعرے بازی کی گی ۔۔سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان انتظامیہ فوری طور پر ان کی مدت ملازمت کو توسیع دے کر بحال کرے کیونکہ یہ سب میٹرک سے اوپر تعلیم یافتہ ہیں اور یہ کوئی کام نہیں کرسکتے اس لیے انتظامیہ معاشرے کے ان افراد کا خصوصی خیال کرتے ہوئے فوری بحال کرے بصورت دیگر سرائیکستان نوجوان تحریک پورے سرائیکی وسیب میں ان مظلوم نوجوانوں کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائے گی ۔مظاہرے میں ہاشم ۔۔عرفان۔شفیق۔۔رانا عمران ۔عمران مبشر ۔مہر ساجد ۔طاہر رشید ۔مجاہد احمد محمد راشد سمیت کثیر تعداد میں نابیناؤں نے شرکت کی