چوک سرور شہید میں مسجد کی وقف اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف احتجاج، اہل علاقہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ
ملتان/ کوٹ ادو: ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے علاقے چک نمبر پانچ سو چوراسی ٹی ڈی اے میں مسجد کی وقف اراضی پر مبینہ قبضے کے خلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے۔ مقامی مکینوں نے مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف دو کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ مبینہ قبضہ مافیا مسجد کی وقف زمین کو مبینہ طور پر فروخت کر رہا ہے اور جب اہل علاقہ اس عمل کو روکنے اور مسجد کی زمین بچانے کی کوشش کرتے ہیں، تو انہیں ناجائز پرچوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، حالیہ دستاویزی رپورٹ کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ رقبہ مسجد کے لیے وقف کیا گیا تھا اہل علاقہ کے مطابق ماضی میں یہاں مسجد کی بنیادیں اور محراب موجود تھے اور باقاعدہ نماز ادا کی جاتی رہی ہے، تاہم مبینہ طور پر چند افراد جن میں چوہدری مقبول عرف پتی والا ۔ زبیر منیر خان سدوزئی۔ عطاء اللہ فرحان سدوزئی۔ اور خالد منیر خان سدوزئی ۔ شامل ہیں، جنھوں نے اس جگہ پر کمرشل دکانوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر پلاٹ نمبر پانچ پر دکانیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ مزید بارہ دکانوں کی بنیادیں ڈالی جا چکی ہیں۔ احتجاج کرنے والے شہریوں اور معززین علاقہ نے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر، آر پی او، ڈی پی او، ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر سے پرزور اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مبینہ قبضہ مافیا سے مسجد کی زمین واگزار کروائی جائے، اہل علاقہ کو جھوٹے مقدمات سے بچایا جائے اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے ذریعے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔






































Visit Today : 208
Visit Yesterday : 569
This Month : 7383
This Year : 71102
Total Visit : 176090
Hits Today : 1472
Total Hits : 1002238
Who's Online : 6






















