ملتان:  ٹکٹ ہولڈتحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن میاں علی بھٹہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ناگہانی طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث ان کے گھر میں آگ لگ جانے پر افسوس اور کوئی جانے نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حلقہ این اے 148کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے فارم 47 کے زریعے جتنے والوں نے حلقے کی عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیاترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے گلے شکوے بڑھتے جارہے ہیں اس لیے عوام حکومتی اتحادی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ میرا حلقہ این اے 148میرا گھر اور اہلیان حلقہ میری فیملی کی طرح ہیں جن کے مسائل کو حل کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔