ملتان(صفدربخاری سے) محکمہ تعلیم کے سینئر افسر سرفراز احمد ملک کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ سرفراز احمد ملک گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گلگشت ملتان کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ریجنل ڈائریکٹر، ضلع لیہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) جبکہ ملتان میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی وائی ڈی ای او) کے عہدوں پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تعلیمی حلقوں نے سرفراز احمد ملک کی گریڈ 20 میں ترقی کو ان کی شاندار تعلیمی و انتظامی خدمات کا اعتراف قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔