ملتان: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کے سیکٹر ای۔11 گولڑہ شریف میں امتیاز گروپ کی 33ویں برانچ کا افتتاح کرتے ہوئxے کہا کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کاروباری برادری کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز گروپ جیسے ادارے قومی معیشت کو مضبوط بنانے، ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرنے اور عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے ذمہ دارانہ اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بہتر معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے امتیاز گروپ کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری ادارے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر امتیاز ہائپر سٹار امتیاز حسین عباسی چیئرمین سٹی سینٹر ملتان ملک زبیر احمد کھوکھر نے کہا انشاءاللہ بہت جلد عوام کے لیے خوشخبری ہے سٹی سینٹر ملتان کینٹ میں امتیاز سپر سٹور کا افتتاح عنقریب اسی سال کیا جائے گا جو عوام کے لیے ہیں بہت اچھی خوشخبری ہوگی ایک ہی چھت کے نیچےتمام سہولیات موثر ہوں گی