ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے بصارت سے محروم بچوں میں سفید چھڑیوں اور راشن کی تقسیم ،، دینی تعلیم دینے والے قاری کے لیے ماہانہ وظیفہ کا اعلان
ملتان : ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے یونائیڈ ریلیف فاؤنڈیشن آف دی بلائنڈ میں بصارت سے محروم بچوں کے لیے سفید چھڑیاں تقسیم کی گئی جبکہ ادارے میں رہائش پذیر افراد کے لیے راشن بھی فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کو دینی تعلیم دینے والے قاری کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر عاصمہ ارسلان نے کہا کہ بصارت سے محروم بچوں کی مدد کرنا اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ لائنز کلب ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی مستحق افراد کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفید چھڑیاں بصارت سے محروم بچوں کے لیے خود انحصاری کی علامت ہیں جبکہ راشن کی فراہمی سے ادارے میں مقیم افراد کو سہولت میسر آئے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری سعدیہ ملک نے کہا کہ دینی تعلیم معاشرے کی بنیاد ہے اس لیے بچوں کو قرآن و دینی تعلیم دینے والے قاری کے لیے ماہانہ وظیفہ کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہ سکے۔اور یہی دینی تعلیم ہماری بخشش کا زریعہ ہے، آخر میں ادارے کی انتظامیہ نے ملتان جیسمین لائنز کلب کا شکریہ ادا کیا۔





































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 533
This Month : 6690
This Year : 54526
Total Visit : 159514
Hits Today : 2444
Total Hits : 718389
Who's Online : 9





















