تعارفی سائن بورڈز پر پبلسٹی ٹیکس فوری واپس لیا جائے: انجمن تاجران کچہری روڈ
ملتان : انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدرمحمد راحیل اصغر قریشی ہاشمی، جنرل سیکرٹری فیصل محمود، فنانس سیکرٹری خواجہ شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دکانوں پر تعارفی بورڈ پرپبلسٹی ٹیکس کے نوٹس کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے تاجر برادری کی دکانوں پر ضلعی انتظامیہ کا پبلسٹی ٹیکس کے نام پر دکانوں پر تعارفی بورڈ پر بھی ٹیکس عائد کرنا شرمناک حرکت ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری کی تذلیل کی جا رہی ہے تعارفی بورڈ پر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تاجر برادری بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی دکانات پر لگائے جانے والے تعارفی سائن بورڈ پر 78 برس میں ٹیکس لگتے نہیں دیکھا لیکن آج ضلعی انتظامیہ نے نہ جانے کس قانون کے تحت تعارفی بورڈ پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے اگر تعارفی بورڈ پر ٹیکس لگانا ضروری ہے تو پنجاب اسمبلی میں اس بارے کوئی بنایا گیا قانون ہے تو وہ عوام کے سامنے لائیں اگر صوبائی حکومت پنجاب کی جانب سے ٹیکس نہیں لگایا گیا تو ضلعی انتظامیہ اپنے اس فیصلے کو واپس لے ایسا نہ ہو کہ تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہو جائے اور سڑکوں پر نکل آئیں کیونکہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے چھوٹے تاجر اور دکاندار شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور اب تعارفی بورڈ پر زبردستی ٹیکس نافذ کرنا افسوسناک عمل ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری اور چھوٹے دکانداروں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔





































Visit Today : 399
Visit Yesterday : 533
This Month : 6692
This Year : 54528
Total Visit : 159516
Hits Today : 2502
Total Hits : 718447
Who's Online : 8





















