پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ کے زیرِ اہتمام فلاحی منصوبوں سے متعلق اہم تقریب ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
ملتان= پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ
(PPAF) کے زیرِ اہتمام سماجی فلاح، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی سے متعلق ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی تھے، جبکہ مہمانِ اعزاز پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بریچ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این جی اوز کا کام پاکستان کی ترقی میں بہت اہم رول ادا کر رہا ہے پاکستان میں کسی بھی قسم کی آفت ہو سیلاب زدگان کی بحالی ہو اس میں این جی اوز کا کردار نمایاں ہوتا ہے اور یہ غربت کے خاتمے کے لیے بھی بے شمار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان لائینز یوتھ کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ PLYC ملک بھر میں عوامی فلاح اور نوجوانوں کی بہتری کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر PPAF کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بریچ نے بھی پاکستان لائینز یوتھ کونسل کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تنظیم کے سماجی خدمات کے عزم کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے بھی پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید کو اعزازی شیلڈ دی۔ تقریب میں پاکستان لائینز یوتھ کونسل (PLYC) کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر قیصر جاوید جنہوں نے سماجی فلاح، نوجوانوں کی ترقی اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان پاورٹی الیویشن فنڈ اور پاکستان لائینز یوتھ کونسل کے مابین مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مہمان خصوصی سید یوسف رضا گیلانی اور نادر گل کو ملتانی اجرک پہنائی گئی اور لگائے گئے تمام سٹالز کا معائنہ کیا گیا۔





































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 533
This Month : 6690
This Year : 54526
Total Visit : 159514
Hits Today : 2469
Total Hits : 718414
Who's Online : 7





















