ملتان:  انجمن تاجران ٹی بی روڈ خونی برج کے زیر اہتمام گزشتہ دو ماہ سے سیورج نظام کی درستگی نہ ہونے پر واسا انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر شوکت حسین بلوچ نے کی جبکہ مظاہرے میں  سلیمان،فہد،یاسین،نعیم،جہانگیر،سلیم،نوید،انیس خان،امتیاز،ساجد،وحید و ،احمد،عامر،اشفاق،ریاض حسین،سعید،مزمل،ملک اکبر،شہبان،سعیداحمددیگر نے شرکت کی اس موقع پر شوکت حسین بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیوریج نظام کی خرابی کی وجہ سے تاجروں اور اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار میں تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور نماز پڑھنے کے لیے قریبی مسجد میں جانا محال ہو چکا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں جانے والے معصوم بچے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ٹریفک نظام کو بھی امد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے اس سلسلے میں محکمہ واسا کو بارہا شکایات کی گئیں لیکن اس سلسلے میں محکمہ واسا مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس نہ لے رہی ہے،واسا کا پانی گھر کے اندر آرہا ہے جس کی وجہ سے گھر گرنے والےہورہے ہیں،مظاہرین نے مزید کہا کہ یہ روڈ ایک سال قبل ہی مکمل ہوا ہے نئی سیوریج لائن بچھائی گئی لیکن پانی ابھی مارکیٹ میں کھڑا ہوتا ہے، واسا کی گاڑی ایک گٹر سے پانی نکال کر ساتھ ہی30فٹ کے فاصلےپر گٹر میں ڈال دیتے ہیں ،2گھنٹے کے بعد پانی پھر روڈ پر کھڑا ہوجاتا ہے، 5سال میں یہ روڈ بنا لیکن پھر اس کی صوتحال خراب ہے ہم وزیراعلی پنجاب اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واسا کے سیورج نظام کی درست کیا جائے اگر 24 گھنٹے کے اندر مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر برادری واسا ہیڈ افس شمس اباد کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی۔