لاہور پریس کلب انتخابات 2026: جرنلسٹ گروپ کی واضح کامیابی، ارشد انصاری نے 1283 ووٹ لے کر میدان مار لیا، اعظم چوہدری کو شکست
لاہور: پریس کلب لاہور کے سالانہ انتخابات برائے 2026 کے نتائج سامنے آ گئے جس میں
جرنلسٹ گروپ نے میدان مار لیا۔ نتائج کے مطابق جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری 1283 ووٹ لے کر ایک مرتبہ پھر لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مدِ مقابل گرینڈ الائنس کے اعظم چوہدری 711 ووٹ حاصل کر سکے۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سلمان قریشی 1125 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ گرینڈ الائنس کی صائمہ نواز 839 ووٹ حاصل کر سکیں۔ نائب صدر کے عہدے پر گرینڈ الائنس کی ناصرہ عتیق 1045 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں، ان کے مقابلے میں جرنلسٹ پینل کے مدثر حسین تتلہ 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے افضال طالب 1059 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں گرینڈ الائنس کے عبدالمجید ساجد 814 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار اعجاز مرزا 103 ووٹ حاصل کر سکے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے عمران شیخ 1002 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ گرینڈ الائنس کے رانا محمد اکرام 959 ووٹ حاصل کر سکے۔ خزانچی کے عہدے پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 1035 ووٹ لے کر ایک بار پھر کامیاب رہے، ان کے مقابلے میں حسنین چوہدری 926 ووٹ لے سکے۔ خواتین کی نائب صدر کی مخصوص نشست پر جرنلسٹ پینل کی مدیحہ الماس 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ گرینڈ الائنس کی ثمینہ پاشا 956 ووٹ کے ساتھ قریب ترین مقابلے میں رہیں۔ گورننگ باڈی کی 9 جنرل نشستوں میں سے 8 پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ گرینڈ الائنس کا صرف ایک امیدوار سید بدر سعید منتخب ہو سکا۔ گورننگ باڈی سید سجاد کاظمی ، خواجہ سرمد فرخ ، الفت حسین مغل، اسد محمود گڈو ، ایم احمد رضا، سید بدر سعید، کامران خان، راجہ عظمت اور ظہیر شیخ بھی گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کی مخصوص اقلیتی نشست پر جرنلسٹ پینل کے آشر جان 860 ووٹ لے کر منتخب ہو گئے۔





































Visit Today : 397
Visit Yesterday : 533
This Month : 6690
This Year : 54526
Total Visit : 159514
Hits Today : 2463
Total Hits : 718408
Who's Online : 7





















